ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فرقہ واریت کے سہارے جذباتوں سے کھیل رہی ہے بی جے پی:گایتری

فرقہ واریت کے سہارے جذباتوں سے کھیل رہی ہے بی جے پی:گایتری

Sat, 28 Jan 2017 11:58:39    S.O. News Service

امیٹھی27جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جمعہ کو خراب موسم کے باوجود دیہاتیوں کے درمیان پہنچے کابینہ وزیر گایتری پرساد پرجاپتی نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔وزیر نے کہا کہ انتخابات آتے ہی بی جے پی کے لوگ آپ کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔فرقہ واریت کے نام پر آپ کے جذباتوں سے بھی کھلواڑ کرنے کی کوشش کریں گے۔گایتری نے اس بار انتخابات میں بی جے پی سے دور رہنے کے عوام سے اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے اقتدار کی کمان عوام نے بی جے پی کو سونپی،ترقی کے بدلے بی جے پی نے ملک کی عوام کو لائن میں کھڑا کر دیا،فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے عوام ایس پی کے ساتھ کھڑی ہے۔کابینہ وزیرنے کہاکہ سماج وادی حکومت تمام قوموں کو ساتھ میں لے کر چلنے میں ہی یقین کرتی ہے۔سماج وادی پارٹی کے لوگ ہی غریبوں اورکسانوں کے درد کو سمجھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ریاست کی ایس پی حکومت نے عام عوام کی دشواریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور کسانوں کا بھی خاص خیال رکھا۔اس دوران وزیر نے علاقے کے بھیمی، شوگڑھ، جلال پور، سرییا، موہن شہری اور ہاری پور اس کا وغیرہ دیہات کے لوگوں سے ملاقات کر حمایت کی اپیل کی۔


Share: